لکھنؤ،5؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ ہونے کے بعد ملک بھر میں پرامن مظاہرے ہوئے۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سمیت متعدد اضلاع میں بھی سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اب مظاہرین پرالزام لگاکرمشکلات بڑھائی جارہی ہیں۔ یوپی پولیس نے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔
یوپی پولیس نے دارالحکومت لکھنو کے علاوہ دیگراضلاع میں بھی مجموعی طور پر 4751 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ لکھنؤ کی عدالت میں دائر چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ مبینہ آتشزدگی کے باعث ملزمان کو معاوضہ دیا جائے۔ یہ کہتے ہوئے یوپی حکومت کے وزیر شری کانت شرما نے کہا کہ تشدد کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ یوگی حکومت نے اس بارے میں سخت موقف اختیار کیا تھا۔اس معاملے میں پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کرلیا۔ دارالحکومت لکھنؤ میں ملزمان کے پوسٹر بھی چوراہوں پر لگائے گئے تھے۔جس پرعدالت نے بھی سخت پھٹکارلگائی تھی۔